16 فروری ، 2012
لاہور … سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین سے غداری اور قتل کے مقدمات درج کرنے کیلئے فل بینچ بنانے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ مقامی وکیل رانا علم الدین کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے 2 مرتبہ آئین توڑا، ججوں کو گھروں میں قید کیا اور ہزاروں پاکستانیوں کو قتل کرایا ،لہٰذا ان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے اہم معاملے کی سماعت کیلئے فل بینچ قائم کیا جائے۔