Time 26 فروری ، 2022
پاکستان

اورنگی ٹاؤن کے ایک گھر سے 9 سال پرانا انسانی ڈھانچہ برآمد

خاتون کی ایک بیٹی بھی 2013 سے لاپتا ہے، خاتون کو شک ہے اس کی بیٹی کو بھی مار کر کسی حصے میں دفنا دیا گیا ہے، پولیس— فوٹو: فائل
خاتون کی ایک بیٹی بھی 2013 سے لاپتا ہے، خاتون کو شک ہے اس کی بیٹی کو بھی مار کر کسی حصے میں دفنا دیا گیا ہے، پولیس— فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک گھر سے 9 سال پرانا انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقامی پولیس 2017 میں کورنگی سے لاپتا شہری نور زمان کے کیس پر کام کر رہی تھی، لاپتا شہری کی بیوی سے بیان لینے پہنچی تو اس خاتون نے انکشاف کیا کہ لاپتا شخص نور نے دو شادیاں کر رکھی تھی۔

خاتون نے بتایا کہ نور زمان نے اس کے بیٹے کو قتل کر کے گھر ہی میں دفنا دیاتھا۔ خاتون کی نشاندہی پر کھدائی کے بعد ڈھانچہ برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ ڈھانچہ اس کے بیٹے کامران کا ہے، خاتون نے اتنے سالوں تک واقعے کے بارے میں سب کچھ جانتے ہوئے بھی پولیس کو کچھ نہیں بتایا، خاتون کی ایک بیٹی بھی 2013 سے لاپتا ہے، خاتون کو شک ہے اس کی بیٹی کو بھی مار کر کسی حصے میں دفنا دیا گیا ہے۔

خاتون کے بیان کے مطابق جب گاؤں گئی تھی تب اس کی بیٹی لاپتا ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈھانچے کو اسپتال منتقل کرکے معائنہ کرایا جائے گا اور معائنے کے بعد پتا چلے گا ملنے والی ہڈیاں مرد کی تھی، یا عورت کی ہیں۔ 

مزید خبریں :