Time 01 مارچ ، 2022
پاکستان

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفرکے مالی کی سزا کیخلاف اپیل ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

مرکزی مجرم ظاہر جعفرکو عدالت میں پیشی کیلئے لایا جارہا ہے،فوٹو: فائل
 مرکزی مجرم ظاہر جعفرکو عدالت میں پیشی کیلئے لایا جارہا ہے،فوٹو: فائل

نور مقدم قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم جان محمد 'جو کہ سزائے موت پانے والے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کا مالی ہے ' کی سزا کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

مجرم جان محمد نے اپنے وکیل کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کے ذریعے ٹرائل کورٹ کے فیصلےکے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائرکی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ وہ ایف آئی آر  میں نامزد ملزم نہیں تھا، سپلیمنٹری اسٹیٹمنٹ میں ملزم بنایا گیا۔

جان محمد کے مطابق وہ  پی ایم سیکرٹریٹ میں ملازم ہے، پارٹ ٹائم اس گھر میں کام کر رہا تھا، اس کے خلاف الزام ثابت کرنےکے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے اس لیے سزا کالعدم قرار دی جائے۔

خیال رہے کہ ٹرائل کورٹ نے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کے مالی جان محمد کو دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

درخواست کی سماعت  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق  کل درخواست پر سماعت کریں گے۔


مزید خبریں :