پاکستان
16 فروری ، 2012

پشاور دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سربند میں درج

پشاور … پشاور کے علاقہ بٹہ ٹل میں دستی بم حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانہ سربند میں درج کی گئی ہے۔ جس میں دہشتگردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور طاہر ایوب نے بتایا ہے کہ دستی بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔ بٹہ ٹل بازار خیبر ایجنسی اور پشاور کے سنگم پر واقع ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ کے بعد پشاور شہر کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :