Time 04 مارچ ، 2022
دنیا

بھارت میں سیاست کیساتھ صحافت کا بھی جنازہ نکل گیا

بھارت میں سیاست کے ساتھ ساتھ صحافت کا بھی جنازہ نکلنے کی نوبت آگئی ہے۔

یوکرین کے معاملے پر بھارتی ٹی وی میزبان اپنے ایک مہمان کا نام لے لے کر اس کی بات کاٹتا رہا، اسے ٹوکتا رہا مگر خود کو چیمپئن ظاہر کرنے والے میزبان کو یہ تک نہیں پتہ تھا کہ 2 منٹ تک وہ جس کے پیچھے پڑا رہا وہ مہمان تو بولا تک نہیں تھا۔

بھارتی ٹی وی میزبان اپنے مہمان کو یہ کہہ کر سناتا رہا کہ ٹی وی بیٹھ کر  ہمیں لیکچر مت دو، جاؤ امریکی صدر کے پاس اور ان سے کہو کہ یوکرین میں جا کر لڑیں۔

مہمان کی جانب سے بارہا باور کرانے پر بھارتی ٹی وی کے میزبان کو اپنی غلطی کا احساس ہوا جس پر بھارتی صحافی نے معذرت خواہانہ انداز میں کہا کہ مجھے بالکل بھی اندازہ ہی نہیں ہوا۔


مزید خبریں :