16 فروری ، 2012
کراچی … ڈیرہ غازی خان سے دبئی جانے والے پی آئی اے کے بوئنگ 737 طیارے میں دوران پرواز اچانک اندرونی دباوٴکم ہوگیاجس کی وجہ سے مسافروں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے دبئی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 297 میں ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اندرونی دباوٴ کم ہوگیا۔ طیارے میں مسافروں کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے طیارے نے کم بلندی پر پرواز کی اور کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرگیا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق ضروری مرمت کے بعد پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے دبئی روانہ ہوگئی۔