05 مارچ ، 2022
لندن میں زیرِعلاج تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی صحت میں بہتری کی اطلاعات ہیں۔
جہانگیر ترین کی صحت میں بہتری کے بعد انہیں اسپتال سے گھرمنتقل کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق جہانگیر ترین کچھ روز لندن میں آرام کریں گے اور جلد اپنے گروپ کے ارکان سے کانفرنس کال پربات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیرترین اپنےگروپ کے ارکان سے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔