16 فروری ، 2012
کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان کو آزاد اور خود مختار بنانے کے لئے ہر ماں، بہن اور بیٹی کو بااختیار بنانا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں ایم کیو ایم شعبہ خواتین کے تحت 19 فروری کو جلسے کے سلسلے میں کلفٹن دو تلوار پر استقبالیہ کیمپ کے دورے کے موقع پر کہی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ 19 فروری کو ہونیوالا خواتین کا جلسہ عالمی ریکارڈ ساز ہوگا، خواتین کا جذبہ ایسا ہے جیسا قیام پاکستان کے وقت تھا۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے کردار کو قومی ترقی سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ ایک سوال پر ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس گھر تک نہیں کام کی جگہ پر بھی ہونا چاہئے۔