07 مارچ ، 2022
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سامنے بلوچ طلبہ کے احتجاجی کیمپ پہنچ گئیں۔
شیریں مزاری نے بلوچ طلبہ سے اظہاریکجہتی کیا اور کہا کہ آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ حفیظ بلوچ کی گمشدگی پر کارروائی ہوگی، مجھے وفاقی حکومت نے آپ کے پاس بھیجا ہے، حفیظ بلوچ کی بازیابی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ طلبہ سے یکجہتی کیلئے آئی ہوں کیونکہ حکومت نے حفیظ بلوچ کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں، امید ہے جلد حفیظ بلوچ سے متعلق اطلاعات مل جائیں گی۔