پاکستان
16 فروری ، 2012

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد … پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی جانے والی قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ کو) طلب کرلیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظر ثانی کے لئے کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرار داد میں کیا گیا تھا۔ کمیٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوگا۔ کمیٹی ارکان میں پیپلز پارٹی کے نوید قمر،مسلم لیگ ق کے ریاض پیرزادہ، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر، رانا تنویر شامل ہیں جبکہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بھی کمیٹی کے ایکس آفیشو ممبر ہوں گے۔

مزید خبریں :