Time 10 مارچ ، 2022
پاکستان

تحریک عدم اعتماد سے پہلے اتحادی عمران خان سے روٹھے روٹھے نظر آنے لگے

اسلام آباد: وزیراعظم  عمران خان کے خلاف تحریک  عدم  اعتماد  سے  پہلے اتحادی  روٹھے روٹھے نظر آنے لگے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی گروپ نے ایک جانب وزیراعظم سےملاقات مؤخرکی تو دوسری جانب  خیبرپختونخوا اسمبلی کے 4 ارکان نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پروعدے پورےنہ کرنےکاالزام لگا دیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی گروپ نےوزیراعظم سےملاقات یہ کہہ کرمنسوخ کی کہ ان کے ارکان پورے نہیں، جب تمام ارکان اسلام آباد میں موجود ہوں گے تب وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدربی اے پی اور سابق وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ معاملات دیکھ رہے ہیں اور تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پارٹی آج مشاورت کرے گی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں موجود ارکان نے صوبائی حکومت پر وعدے پورے نہ کرنے کا الزام  لگاتے ہوئے فیصلے کا اختیار پارٹی صدرجام کمال کودےدیا ہے۔

اس ساری صورتحال میں پی ٹی آئی بلوچستان کےناراض رہنما یارمحمدرند کا کردار خاصا اہم ہے جنہیں سابق صدرآصف زرداری نے بی اے پی کوتحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینےکےلیےراضی کرنےکا ٹاسک دیا ہے۔

مزید خبریں :