پاکستان
16 فروری ، 2012

2013 ء انتخابات تاریخ کے شفاف ترین الیکشن ہونگے،بابر اعوان

2013 ء انتخابات تاریخ کے شفاف ترین الیکشن ہونگے،بابر اعوان

لاہور … پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن اتفاق رائے سے ہوئے ہیں اور 2013ء میں بھی انتخابات منصفانہ کرائیں گے۔ انہوں نے تجویز دی کہ سینیٹ کے انتخابات براہ راست اور سینیٹ میں سے بھی وزیر اعظم منتخب کرنے کی آئینی گنجائش ہونی چاہئے۔ لاہورمیں الیکشن کمیشن آفس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ 3 سیٹوں پر سینیٹ انتخابات بلامقابلہ ہوئے ہیں اور سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کے امیدواروں پر روایتی اعتراضات نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے نگران حکومت اور کابینہ کی تشکیل کریں گے، اتفاق رائے نہ ہوا تو فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس نے این آر او بنایا تھا اسی نے توہین عدالت کا قانون بھی بنایا تھا جو کہ درست نہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی اس بات کا اہتمام کر رہے ہیں کہ 2013ء کے انتخابات پاکستانی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات ہوں۔

مزید خبریں :