Time 11 مارچ ، 2022
پاکستان

حکومت انتقامی کارروائیوں کے ذریعے دبانا چاہتی ہے: ترجمان ترین گروپ

ترین گروپ میں ابھی تک وزرات اعلیٰ کے کسی نام پر بحث نہیں ہوئی: سعید اکبر نوانی/ فائل فوٹو
ترین گروپ میں ابھی تک وزرات اعلیٰ کے کسی نام پر بحث نہیں ہوئی: سعید اکبر نوانی/ فائل فوٹو

جہانگیر ترین گروپ کے ارکان نے حکومت پر انتقامی کارروائیوں کا الزام لگایا ہے۔

عون چوہدری کی رہائش گاہ پر ترین گروپ  کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو  میں ترین گروپ  کے ترجمان سعید اکبر نوانی نے الزام لگایا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں کے ذریعے دبانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر اجمل چیمہ کے پیٹرول پمپس اور ٹرانسپورٹ کو بند کرکے اگرکسی کا خیال ہے کہ اس طرح ہمیں دبایا جاسکتا ہے تو یہ غلط فہمی ہے۔

اکبر نوانی کا  کہنا تھا کہ ترین گروپ میں ابھی تک وزارت اعلیٰ کے کسی نام پر بحث نہیں ہوئی، علیم خان ہمارے گروپ کا حصہ ہیں جب کہ وزیر اعظم سے ملنے والے صمصام بخاری اور آصف نکئی کبھی بھی ترین گروپ کا حصہ نہیں رہے۔

ترجمان ترین گروپ نے واضح کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی ہوئی، وزارت اعلیٰ کے لیے جب کوئی نام سامنے آئے گا تو فیصلہ کریں گے کس کو مائنس کرنا ہے اور کس کو پلس کرنا ہے۔

مزید خبریں :