Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
04 نومبر ، 2012

اداکارہ تبو آج 41ویں سالگرہ منائیں گی

اداکارہ تبو آج 41ویں سالگرہ منائیں گی

ممبئی. . . . این جی ٹی…بالی ووڈ اداکارہ تبسم ہاشمی عرف تبو 4نومبر کو اپنی41ویں سالگرہ منائیں گی۔1971کو بھارتی شہر حیدر آباد میں پیدا ہونے والی تبو بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی کی بھتیجی ہیں۔فلم" بازار" اور" ہم نوجوان" میں چھوٹے کردار ادا کرکے اپنے بالی ووڈ کیرےئر کا آغاز کرنے والی تبو نے 1994میں اپنی فلم "وجے پتھ" سے بالی ووڈ میں کامیابی حاصل کی جس میں ان کے مدِ مقابل اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیا جس کے لیے انہیں بہترین ڈبیبو اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ماچس،وراثت ،استیتوا،چاندنی بار ،ہیرا پھیری اور چینی کم جیسی فلموں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے تبو نے کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کیے جبکہ فلم فےئرCriticsایوارڈ میں بہترین اداکارہ کی حیثیت سے سب سے زیادہ چار ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز بھی تبو اپنے پاس رکھتی ہیں۔ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تبو نے تیلگو،تامل،مالایالم،مراٹھی، بنگالی اور انگریزی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ مشہور ہدایتکارہ میرا نائر کی امریکن فلمThe Namesakeمیں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرکے تبو نے عالمی شہرت حاصل کی۔بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر تبو کر گزشتہ سال بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری کا حقدار بھی ٹھہرایا گیا ۔تبو کی آنے والی فلموں میں معروف مصنف ین مارٹل کے بیسٹ سیلر ناول سے ماخوذ فلم لائف آف پائی شامل ہے جو رواں مہینے کی21تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :