پاکستان
16 فروری ، 2012

ایم کیوایم کے تحت خواتین کے جلسہ کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

ایم کیوایم کے تحت خواتین کے جلسہ کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کے تحت خواتین کے جلسہ کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں۔ 19 فروری کو ایم کیو ایم ”بااختیار عورت۔مضبوط پاکستان“ کے عنوان سے خواتین کا جلسہ کیا جائیگا۔ مزار قائد سے متصل باغ جناح گراوٴنڈ میں ایم کیو ایم کے کارکنان جلسے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ جلسہ کی مناسبت سے گراوٴنڈ میں استقبالیہ کیمپ اور مختلف شعبہ جات کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کو ہموار کرنے کیلئے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔ جلسہ گاہ کی تزئین و آرائش کیلئے کھمبوں اور پودوں کو رنگ بھی کیاگیا ہے۔

مزید خبریں :