15 مارچ ، 2022
الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اکاؤنٹ اور اثاثوں کی جانچ پڑتال کے لیے اسکروٹنی کمیٹی کی از سر نو تشکیل کردی ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اکاؤنٹ اور اثاثوں کی جانچ پڑتال کے لیے چار رکنی اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی لاء محمد ارشد نئی اسکروٹنی کمیٹی کے چئیرمین ہوں گے، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن منظور اختر ملک کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
ان کے علاوہ ڈی جی پولیٹیکل فنانس ونگ مسعود اختر شیروانی رکن کمیٹی ہوں گے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے خرم رضا قریشی بھی رکن کمیٹی ہیں ۔
اسکروٹنی کمیٹی پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین ، پاکستان پیپلز پارٹی یا کسی اور سیاسی جماعت کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کرےگی۔