Time 15 مارچ ، 2022
پاکستان

عدم اعتماد: بلاول کی لیگل ٹیم سے ملاقات، ارکان کو دھمکانے پر عدالت سے رجوع کرنے پر غور

پٹیشن تیار کرنا شروع کردی ہے، جلد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، ذرائع قانونی ٹیم— فوٹو: فائل
پٹیشن تیار کرنا شروع کردی ہے، جلد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، ذرائع قانونی ٹیم— فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قانونی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا کے بیانات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اراکین قومی اسمبلی کو دباؤ میں لانے اور دھمکانے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی قانونی ٹیم نے تحریک عدم اعتماد کےحوالے سے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

ذرائع قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ پٹیشن تیار کرنا شروع کردی ہے، جلد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

مزید خبریں :