پاکستان
16 فروری ، 2012

وزیراعظم توہین عدالت کیس: دستاویزی شواہد سپریم کورٹ میں جمع

وزیراعظم توہین عدالت کیس: دستاویزی شواہد سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد … وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل نے دستاویزی شواہد سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے، ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو دی جانے والی عدالتی ہدایات پر عمل نہ کرنے کا ذمہ دار وزیراعظم کو ٹھہرایا جاسکتا ہے یا نہیں، فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے دستاویزی شواہد میں این آر او کیس کا فیصلہ ، نظر ثانی فیصلہ اور این آر او عملدرآمد کیس میں دیئے گئے مختلف عدالتی احکامات شامل ہیں۔ 22فروری کو اوپن کورٹ میں استغاثہ کے شواہد ریکار ڈ کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن 27فروری کو اپنے دفاع میں دستاویزات، بیانات حلفی اور گواہوں کی فہرست جمع کرائیں گے جبکہ 28 فروری کو اوپن کورٹ میں شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی۔ سپریم کورٹ میں دستاویزات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس میں عدالت کی جانب سے ممکنہ سوالات کے جوابات دستاویزات میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :