16 مارچ ، 2022
مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر و اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی آئندہ دو روز میں جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کریں گے جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترین گروپ کے رکن فیصل حیات جبوانہ نے پرویز الٰہی کی جانب سے رابطے کی تصدیق کی اور کہا کہ مسلم لیگ ق کی جانب سےہمارے ساتھ رابطہ کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ ہیں اور ملاقاتوں کیلئے دروازے کھلے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز بھی ترین گروپ سے مل چکے ہیں۔