17 مارچ ، 2022
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے آنر بورڈ پر مزید 3 نام آویزاں کردیے گئے۔
پاک آسٹریلیا کراچی ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان کے نام نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے آنربورڈ پر درج ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے مطابق بائیو سیکیور ببل کے باعث پلیئرز کیلئےآنر بورڈ کو ڈریسنگ روم لایا گیا جہاں انہوں نے خود اپنے نام درج کیے۔
واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا،آسٹریلیا کے 506 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹوں پر 443 رنز بناسکی۔
یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ نے پہلی اننگز میں 160 جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے دوسری اننگز میں شاندار 196 اور رضوان نے ناقابل شکست 104 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔