16 فروری ، 2012
کابل … افغان طالبان نے حکومت افغانستان کے ساتھ کسی بھی مذاکراتی عمل کی تردید کردی ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے زیر استعمال ویب سائٹ پر ترجمان طالبان نے افغانستان میں کرزئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ کوئی بھی مذاکرات نہیں ہورہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کابل میں امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ خفیہ مذاکرات طالبان کی سینئر قیادت کے ساتھ ہورہے ہیں۔ دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسن نے کہا ہے کہ نیٹو افغانستان میں طالبان پر عسکری دباوٴ اور مذاکراتی عمل میں توازن برقرار ر کھے گا۔