Time 18 مارچ ، 2022
پاکستان

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو 21 مارچ کو دوبارہ طلب کرلیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر وزیر اعظم خود یا ان کا وکیل ڈی ایم او کے سامنے پیش نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن— فوٹو: فائل/16 مارچ سیدو شریف
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر وزیر اعظم خود یا ان کا وکیل ڈی ایم او کے سامنے پیش نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن— فوٹو: فائل/16 مارچ سیدو شریف

الیکشن کمیشن نے روکنے کے باوجود سوات کے جلسے میں شرکت کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر وزیر اعظم خود یا ان کا وکیل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او)  کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈی ایم او سوات نے عمران خان کو 21 مارچ کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی وزرا مراد سعید، شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کو بھی دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 16 مارچ کو سیدو شریف میں جلسہ عام میں شرکت کی تھی اور خطاب بھی کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات والے اضلاع  میں وزیراعظم عمران خان کو جلسوں میں شرکت سے روکا گیا ہے تاہم اس کے باوجود وہ جلسوں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :