دنیا
05 نومبر ، 2012

صدر منتخب ہو کر ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کروں گا،مٹ رومنی

صدر منتخب ہو کر ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کروں گا،مٹ رومنی

کلیولینڈ. . . ری پبلیکن صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے کہا ہے کہ وہ صدر منتخب ہوکر ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔کلیولینڈ میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے مٹ رومنی کا کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کے لیے امریکیوں کو فیصلہ کرنا ہے۔ میں ایک پارٹی کی نہیں پوری قوم کی نمایندگی کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بہتر ین قیادت سے امریکا اپنے مسائل پر قابو پا لے گا۔صدر بارک اوباما ملک کو درپیش مسائل حل کرنے کی بجائے وضاحتیں دے رہے ہیں۔مٹ رومنی کا کہنا تھا کہ امریکا کے مستقبل کا فیصلہ 6 نومبر کو ہوگا۔

مزید خبریں :