05 نومبر ، 2012
فلوریڈا. . . .امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد القاعدہ منتشر ہوگئی ہے۔فلوریڈا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر اومابا کا کہنا تھا کہ مٹ رومنی کی پالیسیوں میں تبدیلی کی کوئی بات نہیں کی گئی،لوگوں کو نہیں پتا کہ نئے صدر کو کن مشکلات کا سامنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میرے بعض فیصلوں سے لوگوں کو اختلاف ہو۔صدر کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کوہلاک کردیا گیا ہے جس کے بعد القاعدہ منتشر ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عراق جنگ کے خاتمے کے بعدجنگ ختم کردی گئی ہے۔