رمیش کمار کو گالی دینے کا معاملہ، عدالت نے شہباز گِل کو طلب کرلیا

فیصل آباد کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کو پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار  کے خلاف نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 29 مارچ کو طلب کرلیا۔

فیصل آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر الزمان کی عدالت میں مقامی وکیل محمد عثمان ملک ایڈووکیٹ کی طرف سے دفعہ 22 اے اور 22 بی کے تحت رٹ پٹیشن دائر کی گئی۔

پٹیشن میں شہباز گل پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ٹی وی پروگرام کے دوران رمیش کمار کو متعدد مرتبہ غلیظ گالیاں دی۔

عدالت نے شہباز گل، ٹی وی اینکر ، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 29 مارچ کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شہباز گِل نے نجی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر اپنی جماعت کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کو گالی دی تھی۔

مزید خبریں :