21 مارچ ، 2022
ملک کےسیاسی منظر نامے پر رابطوں میں ایک بار پھر تیزی آگئی۔
ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے جہانگیر ترین کو حکومتی شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو پرویز خٹک کے رابطے اور ملاقات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
عون چوہدری نے بتایا کہ پرویز خٹک نے ترین گروپ سے اپنے فیصلے روکنے کی درخواست کی ہے اور پرویزخٹک سے ملاقات میں پنجاب میں تبدیلی کے مثبت اشارے ملے ہیں۔
عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو مزید بتایا کہ پنجاب کی اہم شخصیات نے بھی ترین گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اس پر جہانگیر ترین نے ہدایت کی کہ گروپ متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کرے۔
عون چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین ڈاکٹرز کی اجازت کی صورت میں ایک ہفتے میں واپس آسکتے ہیں۔