Time 21 مارچ ، 2022
پاکستان

کراچی: کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کا سینٹرل پولیس آفس کے باہر دھرنا

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما رمیش کمارکےگھرکے سامنے احتجاج کرنے والےکارکنوں کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں نے سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے احتجاج کیا اور  دھرنا دے دیا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنماؤں نے دفترکے اندر داخل ہونا چاہا مگر پولیس اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔ 

اس پر  پی ٹی آئی رہنماؤں نے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ گرفتارکارکنوں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لی جائے اور انہیں فوری رہا کیا جائے۔ 

پی ٹی آئی رہنماؤں نے آئی جی سندھ کے لیے ایک خط بھی پولیس حکام کے حوالےکیا، بعد ازاں پی ٹی آئی رہنماؤں نے سینٹرل پولیس آٖفس کے باہر دھرنا ختم کردیا۔

احتجاج کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر سی پی او سے ٹاور تک ٹریفک جام کی صورت حال رہی اور اطراف کی سڑکوں پر بھی  بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

مزید خبریں :