Time 24 مارچ ، 2022
پاکستان

جے یو آئی ف نے مہنگائی مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

جمعیت علماء اسلام (ف) نے حکومت کے خلاف مہنگائی مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مہنگائی مارچ کا قافلہ ڈی آئی خان سے 26 مارچ کو روانہ ہو گا۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ قافلہ شام 5 بجے ہکلہ انٹرچینج پہنچے گا، صوبائی قافلے صوبائی قیادت کی ہدایات کے مطابق روانہ ہوں گے۔

جے یو آئی ف کے ترجمان کے مطابق تمام قافلے 26 مارچ کی شام اسلام آباد میں داخل ہوں گے، قافلے سری نگر ہائی وے جی نائن پر جمع ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن بھی مہنگائی مارچ کے شیڈول کا اعلان کر چکی ہے جو لاہور سے 24 مارچ کو مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں اسلام آباد سے روانہ ہو گا۔

مزید خبریں :