06 نومبر ، 2012
ممبئی. . . این جی ٹی …2008میں بننے والی بالی ووڈکی کامیاب فلم "بھوت ناتھ"کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔فلم بھوت ناتھ میں بالی ووڈکے شہنشاہ امیتابھ بچن مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے بھوت کے روپ میں جلوئہ گر ہوئے جسے شائقین نے بے پناہ پسند کیا تھا۔چار سال بعد اب پروڈیوسرروی چوپڑا نے اس فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا ہے جس میں ایک بار پھر امیتابھ اپنے کردار میں واپسی کرینگے جسکی کی تصدیق خود امیتابھ نے اپنے سماجی نیٹ ورکنگ اکاؤنٹ ٹوئٹرپر کی ہے ۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن کے علاوہ فلم کی بقیہ کاسٹ کے بارے میں تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے تاہم فلم کا اسکرپٹ فائنل کر دیا گیا ہے۔