دلچسپ و عجیب
17 فروری ، 2012

ڈیوائس ،ہاتھ رکھنے سے موسم کی صورتحال سے آگاہی ہو جاتی ہے

 ڈیوائس ،ہاتھ رکھنے سے موسم کی صورتحال سے آگاہی ہو جاتی ہے

نیویارک… این جی ٹی… دنیابھر میں آنے والے دن کی مو سم کی صورتحال جاننے کیلئے ویدر نیوز (Weather News )یا انٹر نیٹ کا سہارا لیا جاتا ہے لیکن اب ایک ایسی منفرد ڈیوائس متعارف کر وائی گئی ہے جس کے ذریعے اب آپ گھر بیٹھے موسم کی پیشن گوئی کر سکتے ہیں۔ موسم کی صورتحال سے آگاہی کیلئے اس ڈیوائس کو المو نیم سے ایک کیوب کی شکل میں بنایا گیا ہے جس کے اندرکولنگ فین ،Heat Sink اور دیگر جدید آلات نصب کیے گئے ہیں۔انٹرنیٹ کے ساتھ نصب کردہ اس ڈیوائس میں اپنی لوکیشن اور کوڈ لکھا جا تاہے جس کے بعد یہ خود کار نظام کے تحت حرکت میں آجاتی ہے اور اس کی بیرونی سطح پر ہاتھ رکھنے سے یہ گرم یا سرد ہو کر اگلے دن کے موسم کی پیشگی اطلاع دیتی ہے۔

مزید خبریں :