30 مارچ ، 2022
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے بعد ایک اور حکومتی اتحادی جماعت نے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا۔
کچھ دیر قبل ایم کیو ایم نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حق میں ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب حکومت کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے بھی متحدہ اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی اےاورمتحدہ اپوزیشن میں آج رات تک معاملات طے کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کے بعد حکومت ایوان میں عددی اکثریت کھو چکی ہے۔