Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
06 نومبر ، 2012

نئی ہارر فلم 1920ایول ریٹرنز لوگوں کو ڈرانے میں کامیاب

 نئی ہارر فلم 1920ایول ریٹرنز لوگوں کو ڈرانے میں کامیاب

ممبئی…این جی ٹی…فلمساز، ہدایتکار ورائٹر وکرم بھٹ کی آنے والی ہارر فلم1920ایول ریٹرنز(1920: Evil Returns)لوگوں کو ڈرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔آفتاب شیودسانی اور ٹیا باجپائی بحیثیت ہیرو ہیروئن فلم کی کہانی اور اس میں چھپے ڈر اور خوف کو لوگوں کے دلوں تک پہنچانے میں کامیاب رہے اور 2نومبر کو ریلیز کی گئی۔ اس فلم نے تین دنوں میں12کروڑ27لاکھ روپے کا بزنس کرلیا ۔ایک شاعر کو جھیل کے کنارے ملنے والی بیہوش لڑکی،لڑکی کی شناخت اور گمشدہ یاداشت اور اسکے بعد رونما ہونے والے ڈراؤنے حادثات کے گرد گھومتی اس فلم کو وکرم بھٹ نے تحریر کیا ہے۔شاندار ویژول ایفکٹس اور ڈراؤنے مناظر سے بھرپور وکرم بھٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی ہدایتکاری بھوشن پٹیل نے دی جوصرف9کروڑروپے کے بجٹ میں تیار کی گئی۔

مزید خبریں :