Time 31 مارچ ، 2022
کاروبار

مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر157 روپےمہنگا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق  یکم اپریل سے ایل پی جی کا  گھریلو سلنڈر 157روپے44پیسےمہنگا کردیا گیا، جس کے بعد  ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2،916 روپے 11 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13.31روپےکااضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد  ایل پی جی کی فی کلو قیمت247 روپے 12 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت  ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔


مزید خبریں :