01 اپریل ، 2022
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا آڈیو میسج منظر عام پر آیا ہے جس میں وہ اپنے عہدیداروں کو احتجاج پر اکسا رہے ہیں۔
آڈیو میسج میں محمود خان اپنے عہدیداروں کو کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے کال کر کے ہدایات دی ہیں کہ سارے وزراء آج اپنے حلقوں میں نماز کے بعد ریلیاں منعقد کریں اور بکے ہوئے ایم این ایز کی تصاویر ساتھ رکھیں، وزیراعظم سے اظہار یکجہتی اور غداروں کے خلاف نعرے لگانے ہیں۔
محمود خان آڈیو میسج میں کہہ رہے ہیں کہ منحرف ارکان کے خلاف ریلیاں نکالیں، ایک تو بلدیاتی انتخابات میں جیتنے کی خوشیاں منائیں، دوسرا منحرف ارکان کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائیں، یہ نعرے بھی لگائیں کہ یہ لوگ غدار ہیں۔
آڈیو میسج میں وزیراعلیٰ پختونخوا کہہ رہے ہیں کہ امریکا کے خلاف بھی نعرے لگائے جائیں اور احتجاج کی ویڈیوز میرے ساتھ شیئر کرنی ہیں تاکہ ہم سوشل میڈیا اور میڈیا پر کوریج دیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہاد میں سب کچھ جائز ہوتا ہے۔