پاکستان

حکومت کا منحرف اور اپوزیشن ارکان کیخلاف غداری کے مقدمات بنانے پرغور

حکومت گرانے کیلئے غیرملکی معاونت حاصل کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں قانونی ٹیم کی بریفنگ— فوٹو: فائل
حکومت گرانے کیلئے غیرملکی معاونت حاصل کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں قانونی ٹیم کی بریفنگ— فوٹو: فائل

حکومت نے منحرف اور اپوزیشن ارکان کےخلاف غداری کے مقدمات بنانے پرغور شروع کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں منحرف اور اپوزیشن ارکان کے خلاف غداری کے مقدمات بنانے پرغور کیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی کہ منحرف اور اپوزیشن ارکان کے خلاف ثبوت موجود ہیں اور حکومت گرانےکیلئےاپوزیشن نے غیرملکی معاونت حاصل کی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ حکومت گرانے کیلئے غیرملکی معاونت حاصل کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزرا کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو عالمی سازش کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :