Time 05 اپریل ، 2022
کھیل

پہلے اوور میں ایسا لگتا ہے کہ شاہین میزائل چھوڑے گا: ثقلین

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ کو لے کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے/ فائل فوٹو
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ کو لے کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ کو لے کر اپنے خیالات کا اظہار  کیا ہے۔

قومی کپتان بابراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی کو سوئنگ کے ساتھ یارکر کرنے میں مکمل مہارت ہے، شاہین  لینتھ بال کے ساتھ یارکر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شاہین کا ٹیلنٹ، محنت اور پلان ہوتا ہے کہ پہلے اوور میں وکٹ لے کر دیتے ہیں، شاہین میں یہ ایک خداداد صلاحیت ہے جو بیٹسمینوں کو مشکل میں ڈالتی ہے۔

 شاہین تیز گیند پھینک کر آنکھوں میں جھونک دیتا ہے: ثقلین مشتاق 

قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی تیز گیند پھینک کر آنکھوں میں جھونک دیتا ہے، سب بیٹسمینوں کو علم ہوتا ہے لیکن وہ پھر بھی وکٹ لے لیتا ہے ،پہلے اوور میں  ایسا لگتا ہے کہ شاہین آفریدی میزائل چھوڑے گا۔

دوسری جانب بولنگ کنسلٹنٹ شان ٹیٹ نے کہا کہ شاہین آفریدی بہادر ہیں جو پہلے اوور میں فل ٹاس کرتے ہیں وہ رسک لیتے ہیں اور بیٹسمین مس کر دیتے ہیں، شاہین آفریدی کا سامنا کرنا کوئی بھی آسانی سے نہیں چاہتا۔

ہمیں توقع ہوتی ہےکہ شاہین  نے پہلے اوور میں کچھ نہ کچھ کرنا ہے: رضوان 

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمیں توقع ہوتی ہے کہ شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں کچھ نہ کچھ کرنا ہے، ہم سب ہی نہیں مینجمنٹ فینز اور دیگر کھلاڑی بھی وکٹ کے منتظر ہوتے ہیں۔

محمد رضوان کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی لبو شین نے مجھ سے پوچھا کہ شاہین آفریدی کے پہلے اوور میں فل ٹاس کا کیا مقصد ہوتا ہے؟

پہلے اوور سے متعلق شاہین خود کیا کہتے ہیں؟

پہلے اوور میں کی جانے والی بولنگ سے متعلق شاہین کا کہنا تھا کہ نئے بال کو ایسے استعمال کرنا چاہتا ہوں کہ جس سے ٹیم کو فائدہ ہو ، میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ اوپر جلدی آؤٹ کروں، اوپر سے ایک دو وکٹیں گرنے سے دوسری ٹیم ڈاؤن ہو جاتی ہے۔

مزید خبریں :