07 نومبر ، 2012
واشنگٹن…امریکی صدارتی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق رومنی 88 الیکٹورل ووٹ لے کر اوباما پر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ابتدائی نتائج کے مطابق ریاست ورمونٹ میں اوباما کامیاب ہوگئے ہیں۔ مٹ رومنی نے 88 جبکہ اوباما نے 79 الیکٹورل ووٹ حا صل کرلیے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو میں اوباما کو 61 فیصد اور رومنی کو 38فیصد ووٹ ڈالے گئے۔واشنگٹن ڈی سی،الینوائے ،کنیٹی کیٹ، میساچوسٹیس اور نیو جرسی میں اوباما جبکہ جارجیا ،اوکلاہوما ،ٹینسی،الاباما، مسی سپی اور آرکنساس میں مٹ رومنی کو کامیابی حاصل ہے۔