پاکستان

وزیراعظم سے سیکرٹری خارجہ کی ملاقات، مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر مشاورت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان سے سیکرٹری خارجہ نے بنی گالا میں ملاقات کی اور  مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کےسیکرٹری اعظم خان، جوائنٹ سیکرٹری فارن سروس اکیڈمی شعیب سرور بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اور سیکرٹری خارجہ میں ملاقات میں سفارتی مراسلے پر بات چیت کی گئی۔

 دوسری جانب وزیراعظم اور سیکرٹری خارجہ کے درمیان ملاقات پر ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ سیکرٹری خارجہ کسی اور کام سے وزیرا عظم کے پاس گئے تھے، ملاقات سفارتی کیبل پرنہیں ہوئی۔


مزید خبریں :