دلچسپ و عجیب
17 فروری ، 2012

مو بائل فون کی تصویر سے نا پسندیدہ چیزوں کو نکالنا ممکن بن گیا

مو بائل فون کی تصویر سے نا پسندیدہ چیزوں کو نکالنا ممکن بن گیا

کراچی… این جی ٹی… اسمارٹ فون میں مو جود کیمرے کی سہولت میں ایک ایسی نئی ایپلی کیشن متعارف کر وائی گئی ہے جس کے ذریعے اب کھینچی گئی تصویر میں سے ناپسندیدہ اور غیر ضروری افراد یا اشیاء کو با آسانی نکالا جا سکتا ہے۔ Remove نامی اس ایپلی کیشن کے ذریعے ایسے سمارٹ فون جن پر Operating System Androidموجود ہو،سے تصویر کھینچنے کے فوراً بعد مطلوبہ فرد کے علاوہ تمام غیر ضروری افراداور اشیاء کو صرف ایک انگلی کے کی مدد سے Deleteکیا جا سکتاہے ۔اصلی تصویر میں موجود اِن مناظر کو ہٹانے سے اس تصویر پر کوئی منفی اثر بھی رونما نہیں ہو تا اور ایسا محسوس ہو تا ہے کہ جیسے غیر ضروری مناظر کے بغیر ہی یہ تصویر کھینچی گئی ہو۔

مزید خبریں :