07 نومبر ، 2012
واشنگٹن…امریکی صدارتی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق رومنی نے 184جبکہ اوبامہ نے 172الیکٹورل ووٹ حاصل کییہیں۔ امریکی ریاست مشی گن، کنیکٹی کٹ، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا،الینوائے،مین،میری لینڈ، میساچوسٹس،ڈیلاوےئر، نیو ہمپشائر، نیوجرسی، نیویارک، پنسلوانیا،روہوڈ آئی لینڈ، ورمونٹ، وسکونسن، اوہائیو، واشنگٹن ڈی سی، نیو میکسیکو میں اوباما جبکہ نبراسکا، الاباما، جارجیا، انڈیانا،کنساس، کینٹکی، لوزیانا، مسی سپی، مونٹانا،آرکنساس، نارتھ ڈکوٹا، اوکلاہاما،ساوٴتھ کیرولینا، ساوٴتھ ڈکوٹا، ٹنیسی، ٹیکساس، یوٹاہ، میسوری، ویسٹ ورجینیا،وائیومنگ میں مٹ رومنی کو کامیابی حاصل ہے۔ ورجینیا میں نتائج برابر رہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو میں اوباما کو 61 فیصد اور رومنی کو 38فیصد ووٹ ڈالے گئے۔انڈیانا میں ڈیموکریٹ امیدوار نے سینیٹ کی سیٹ جیت لی ہے۔امریکا کی متعدد ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیاہے۔ رپورٹ کے مطابق انڈیا نا میں رومنی کو 63فیصد اوراوباما کو 36فیصد ووٹ ملے۔شمالی کیرولینا میں بھی ٹائی رہا،دونوں امیدواروں کو 49,49فیصد ووٹ ملے۔ فلوریڈا میں اوباما کو55فیصد اور رومنی کو 45فیصد افراد نے ووٹ دیا۔ ورجینیا میں نتائج برابر رہے اور دونوں امیدواروں کو 49فیصد ووٹ ملے۔ اوباما کووائٹ ہاؤس سے جانا پڑے گا یا رومنی کا خواب، خواب ہی رہے گا، فیصلہ کچھ دیر میں ہوجائے گا۔ ایگزٹ پول کے مطابق60 فیصدووٹرزاقتصادی پالیسیوں کیلئے فکرمنددکھائی د یے ، 17فیصد ووٹروں کے ذہنوں میں صحت سے متعلق پالیسیاں تھیں، 15 فیصد ووٹروں نے ملکی خسارہ سامنے رکھتے ہوئے ووٹ دیا، 4فیصد ووٹروں نے خارجہ پالیسی کی بنیاد پراوباما یا رومنی کو ووٹ دیا،شہری علاقوں میں 60 فیصد لوگوں نے اوباما اور 38فیصدنے رومنی کو ووٹ دیا،دیہی علاقوں میں 60 فیصد لوگوں نے رومنی کو اور 38فیصد نے اوباما کو ووٹ دیا، چرچ جانے والے61فیصد افراد نے رومنی کو اور 37فیصد نے اوباما کو ووٹ دیا، چرچ نہ جانے والے 62فیصد لوگوں نے اوباما اور 34فیصد نے رومنی کو ووٹ دیا، 65سال اور اس سے زیادہ عمر کے57فیصد افراد نے اوباما کو ووٹ دیا، 65سال اور اس سے زیادہ عمر کے 42فیصد افراد نے رومنی کو ووٹ دیا، امریکا میں 55فیصد ماوٴں نے اوباما اور 44فیصد نے رومنی کو ووٹ دیا۔ نتائج سے قبل مٹ رومنی نے بیان دیا ہے کہ میں نے 1ہزار 118الفاظ پر مشتمل تقریر لکھ لی ہے۔