08 اپریل ، 2022
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا آج بیرون ملک جانے کا امکان ہے۔
بیرون ملک جانے کی اطلاع شہباز گل خود گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران دے چکے ہیں۔
میڈیا ٹاک کے دوران شہباز گل نے کہا تھا کہ اس ویک اینڈ پر بیرون ملک جاؤں گا اور پیر کو واپس آجاؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس لیے بتا کرجا رہا ہوں کہ آپ بعد میں یہ نہ کہیں کہ بھاگ گیا ہے۔