Time 09 اپریل ، 2022
پاکستان

قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پر کچھ دیر میں ووٹنگ کا امکان

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام نے اسپیکر کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ پر قائل کرلیا ہے— فوٹو: فائل
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام نے اسپیکر کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ پر قائل کرلیا ہے— فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پر کچھ دیر میں ووٹنگ کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسٹاف کو الرٹ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام نے اسپیکر کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ پر قائل کرلیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد بھی متوقع ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم کا چیمبر کھول دیا گیا ہے، وزیر اعظم کا سکیورٹی اسٹاف بھی وزیراعظم چیمبر میں پہنچ گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا صبح ساڑھے 10 بجے سے اجلاس جاری ہے تاہم اب تک ووٹنگ کا مرحلہ نہیں آیا ہے۔

مزید خبریں :