عمران خان کے زوال کی کہانی

جس چیز نے سب کو حیران کر دیا وہ 3 اپریل تھا، سرپرائز جس کا نتیجہ دراصل حکومت کے خاتمے کی صورت میں نکلا۔ فوٹو: فائل
جس چیز نے سب کو حیران کر دیا وہ 3 اپریل تھا، سرپرائز جس کا نتیجہ دراصل حکومت کے خاتمے کی صورت میں نکلا۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کی غیر رسمی رخصتی اور گزشتہ 48 گھنٹوں میں رونما ہونے والے واقعات کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور یہ اس وقت ختم ہوا جب سابق وزیراعظم کو ’عدم اعتماد کے ووٹ‘ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے متفقہ فیصلے کی خلاف ورزی کے ممکنہ نتائج کے بارے میں بتایا گیا۔

جس چیز نے سب کو حیران کر دیا وہ 3 اپریل تھا، سرپرائز جس کا نتیجہ دراصل حکومت کے خاتمے کی صورت میں نکلا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے 3 اپریل کے فیصلے کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دینے کے بعد آئین کے آرٹیکل 5 کو آخری حربے کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ان کی قانونی یا سیاسی ٹیم کے عظیم خیال نے مہلک نقصان پہنچایا۔

رات کے تقریباً گیارہ بجے تھے کہ ہفتے کے روز عمران خان کو بالآخر یہ بتادیا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں وہ اور ان کی ٹیم نہ صرف توہین عدالت کا سامنا کر سکتی ہے بلکہ آرٹیکل 190کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے جیسا کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ اپنے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کی اطلاع کے بعد نصف شب سے قبل سپریم کورٹ کی عمارت پہنچ گئی اور تاریخ میں پہلی بار عدالت فوری سماعت کے لیے بیٹھنے کے لیے تیار تھی۔

اس طرح عمران کے پاس صرف دو ہی راستے رہ گئے تھے یا تو وہ خود ہی استعفیٰ دیں یا عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے باہر نکل جائیں کیونکہ گجرات کے چوہدریوں کے علاوہ ان کے تمام اتحادیوں کے 28 مارچ تک مشترکہ اپوزیشن میں شامل ہونے کے بعدوہ پہلے ہی ایوان کی اکثریت کھو چکے تھے۔

غالباً سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی تنہا آواز تھی جس نے انہیں استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا کیونکہ وہ ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں اور یہ اقلیتی حکومت ہے۔ یہ 28 مارچ تک صاف ہوگیا تھا کہ متنازعہ ʼسفارتی کیبل بیانیہ بھی عوام میں فروخت ہو سکتا ہے لیکن ریاست کے اعلیٰ آپریٹرز میں نہیں اور ذرائع نے کہا کہ وہ اس بات سے بھی متفق نہیں ہیں جس طرح سے یہ مسئلہ عوامی بحث بن گیا۔

اچھی طرح جانتے ہوئے کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں انہوں نے ’امریکہ مخالف‘ کارڈ کھیلنے کا فیصلہ کیا جس کی ہمیشہ اپنی سیاسی اہمیت ہوتی ہے خاص طور پر اس کے مضبوط حلقے یعنی خیبر پختونخواہ( کے پی) میں۔ شاید عمران خان توقع کر رہے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی ʼخاموشی توڑ دے گی یا کم از کم ʼسفارتی کیبل پر اپنی غیر جانبدارانہ پوزیشن ختم کر دے گی لیکن انہوں نے پہلے ہی اس کے بارے میں اپنا نظریہ بنا لیا تھا اور عدم اعتماد کے ووٹ پر اپنی غیر جانبدارانہ پوزیشن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس نے عمران خان کو کسی حد تک پریشان کیا۔

اگر وزیر اعظم نے 27مارچ کو عوامی سطح پر اسے لہرانے اور اس دن قومی اسمبلی میں اعتراضات اٹھانے کے بجائے اس خط کا متن اسپیکر کے ساتھ شیئر کیا ہوتا تو وہ بہتر پوزیشن میں ہوتے۔ 3 اپریل تک عمران کی حکومت ایم کیو ایم (پی)، بی اے پی اور دیگر چھوٹے گروپوں کی حمایت کے بغیر تھی۔ یہاں تک کہ مسلم لیگ (ق) کے دو ایم این ایز نے بھی اپوزیشن کا ساتھ دیا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے تقریباً 22ایم این ایز، جنہوں نے اپوزیشن کے طور پر اپنا ووٹ بھی نہیں ڈالا، کے پاس پہلے ہی کافی ووٹ تھے۔ ان کی جانب سے آخری غلطی ہفتہ کو ہوئی۔

نوٹ: یہ تجزیہ 11 اپریل 2022 کے جنگ اخبار میں شائع ہوا ہے

مزید خبریں :