پاکستان
Time 11 اپریل ، 2022

ایم کیو ایم کا وفاق میں کوئی وزارت نہ لینے پر غور

ہمارے لیے وزارت سے زیادہ عوامی مسائل کے حل کی اہمیت ہے: ذرائع ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل
ہمارے لیے وزارت سے زیادہ عوامی مسائل کے حل کی اہمیت ہے: ذرائع ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے حکومت کی تبدیلی کے بعد اپنی مشاورت کے بعد حکومت میں کوئی وزارت نہ لینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں ایم کیو ایم نے کہا تھا کہ ہمارے لیے وزارت سے زیادہ عوامی مسائل کے حل کی اہمیت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو وفاق میں ایک وزارت کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر شپ کی بھی پیشکش کی گئی ہے، اس حوالے سے پیر کو مسلم لیگ ن اور  پیپلز پارٹی کی قیادت بھی اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گی۔

دریں اثناءمسلم لیگ کے رہنما اور وزیر اعظم کے امیدوار میاں شہباز شریف نے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف کے ہمراہ ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب و دیگر رہنما بھی موجود تھے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے امین الحق، کشور زہرا، خواجہ اظہار الحسن، جاوید حنیف اور دیگر اراکین اسمبلی ملاقات شامل تھے۔

اس موقع پر میاں شہباز شریف نے مکمل حمایت اور وزیراعظم نامزد کرنے پر ایم کیو ایم رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں مستقبل کی سیاست اور اتحاد کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

نوٹ: یہ خبر 11 اپریل 2022 کے جنگ اخبار میں شائع ہوئی ہے

مزید خبریں :