Time 13 اپریل ، 2022
پاکستان

عیدپرشہریوں کو نئے نوٹ کیسے ملیں گے؟ اسٹیٹ بینک پالیسی جاری نہ کرسکا

15 رمضان المبارک کے بعد اس سلسلے میں پالیسی سامنے آئے گی: ذرائع/ فائل فوٹو
 15 رمضان المبارک کے بعد اس سلسلے میں پالیسی سامنے آئے گی: ذرائع/ فائل فوٹو

عید الفطر کے موقع پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے شہریوں کو براہ راست نئے نوٹوں کی فراہمی کے سلسلے میں اب تک کوئی پالیسی سامنے نہ آسکی۔

سال 2020 اور 2021 میں کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے شہریوں کو اسٹیٹ بینک سے براہ راست نئے نوٹ فراہم نہیں کیے گئے تھے۔ 

گزشتہ 2  سالوں کے دوران کمرشل بینکوں کو اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹ فراہم کیے تھے جہاں سے شہریوں نے استفادہ کیا تھا تاہم اس سال کورونا وائرس پابندیاں ختم کیے جانے کے بعد شہری نئے نوٹوں کے حصول کے لیے کوشاں نظر آرہے ہیں۔

شہری توقع کر رہے ہیں کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کی فراہمی کی جائے گی۔ 

اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق 15 رمضان المبارک کے بعد اس سلسلے میں پالیسی سامنے آئے گی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے اپنے ملازمین اور پنشنرز کیلئے نئے نوٹوں کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ 

مزید خبریں :