پاکستان
17 فروری ، 2012

دہشت گردی کی لعنت کیخلاف تینوں ممالک مل کرلڑینگے، صدر زرداری

دہشت گردی کی لعنت کیخلاف تینوں ممالک مل کرلڑینگے، صدر زرداری

اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان دوست ممالک ہیں، سہ فریقی سربراہ کانفرنس کے بعد مشترکااعلامیہ پر دستخط کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ صدرآصف علی زردار ی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دوست ممالک ہیں، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ضروت ہے، ہمارے خطے میں مسائل کو مسلط کیا گیا،خطے کے مسائل ہمارے اپنے نہیں باہر سے لائے ہوئے، پاک ایران تعلقات میں کسی بیرونی دباوٴ کوخاطرمیں نہیں لایا جائے گا،دہشت گردی کی لعنت کیخلاف تینوں ممالک مل کرلڑیں گے۔ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ہمیں اپنے مسائل کو مل جل کر حل کرنا ہوا،مسائل کو حل کرنے اور اختلافات کو دور کرنے میں پیش رفت کررہے ہیں۔تینوں صدور نے باہمی تعاون کیلئے مضبوط میکانزم کو اختیار کرنے پراتفاق کیا ہے۔مسائل کو حل کرنے اور مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے پاس وسائل موجود ہے اور خطے میں امن اور ترقی کے خواہشمند ہیں۔

مزید خبریں :