Time 15 اپریل ، 2022
پاکستان

شہزاد سلیم ایک بار پھر ڈی جی نیب لاہور تعینات

شہزاد سلیم کو نیب لاہور کا ڈی جی لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے/فوٹوفائل
شہزاد سلیم کو نیب لاہور کا ڈی جی لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے/فوٹوفائل

شہزاد سلیم کو ایک بار  پھر قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کا ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) تعینات کر دیا گیا ہے۔

شہزاد سلیم کو نیب لاہور کا ڈی جی لگانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے سابق ڈی جی جمیل احمد کو نیب ہیڈ کوارٹرز  رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شہزادسلیم سال 2017سے نیب لاہور میں تعینات تھے، گزشتہ برس شہزاد سلیم کی 4 سالہ کارکردگی کی رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں  ذرائع کا کہنا تھا کہ  نیب لاہور نے تاریخ کی سب سے زیادہ ریکوری ڈی جی شہزاد سلیم کے دور میں کی۔

نیب لاہور کی 4 سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق شہزاد سلیم کے دور میں 7 ارب روپے سے زائد براہ راست اور 77 ارب روپے سے زائد بلواسطہ ریکوری کے علاوہ 60 ارب روپے سے زائد مالیت کے ریفرنس عدالتوں میں دائر کیے گیے۔


مزید خبریں :