Time 15 اپریل ، 2022
پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 12 بجے طلب، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد پیش ہوگی

ایجنڈے کے مطابق کل ہی اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن اور حلف برداری ہوگی— فوٹو: فائل
ایجنڈے کے مطابق کل ہی اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن اور حلف برداری ہوگی— فوٹو: فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 12 بجے طلب کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوگی۔

ایجنڈے کے مطابق کل ہی اسپیکر  قومی اسمبلی کا الیکشن اور حلف برداری ہوگی۔

خیال رہے کہ 8 اپریل کو متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

اپوزیشن رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک عدم اعتماد سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائی۔


تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ قاسم خان سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی لہٰذا قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

مزید خبریں :