Time 19 اپریل ، 2022
پاکستان

دادو کے 2 دیہاتوں میں آگ لگنے سے 75 سے زائد کچے مکانات جل گئے ،3 بچے جاں بحق

دادو کی تحصیل میہڑ کے 2 دیہاتوں میں آگ لگنے سے 75 سے زائد کچے مکانات جل گئے—فوٹو: فائل
دادو کی تحصیل میہڑ کے 2 دیہاتوں میں آگ لگنے سے 75 سے زائد کچے مکانات جل گئے—فوٹو: فائل

دادو کی تحصیل میہڑ کے 2 دیہاتوں میں آگ لگنے سے 75 سے زائد کچے مکانات جل گئے، آگ سے جھلس کر 3 بچے جاں بحق اور 8 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال میہڑ منتقل کردیا گیا جبکہ متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں کیوں کہ فائر بریگیڈ کی گاڑی ان متاثرہ علاقوں میں اب تک نہیں پہنچی ۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کو کال کی تومیونسپل انتظامیہ نے بتایا کہ فائر بریگیڈ خراب ہے جبکہ آگ سے کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے اور اناج بھی جل گیا۔

 متاثرین کے مطابق مٹی کےطوفان کےباعث گھرکےصحن میں جلنےوالےچولہےسےآگ بھڑکی اورپھیل گئی۔

 پولیس کے مطابق گاؤں فیض محمد دریائی میں 50 اور گاؤں صالح ماچھی میں 25 سے زائد کچے مکانات جلے ہیں۔

مزید خبریں :