Time 20 اپریل ، 2022
کھیل

’مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے‘، رمیز راجہ کا پی سی بی اسٹاف سے خطاب

دوسری جانب حکومت کی طرف سے رمیز راجہ کو عہدے سے فارغ کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں— فوٹو: فائل
دوسری جانب حکومت کی طرف سے رمیز راجہ کو عہدے سے فارغ کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے بورڈ کے ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے 30 کے قریب عہدیداران کو بلایا اور یہ  ملاقات تقریباً 15 منٹ جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین رمیز راجہ نے عہدیداران کو کام پر فوکس کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اب غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو جانی چاہیے کیونکہ مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اب ہم سب کو کام کی طرف متوجہ ہونا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ حکومت نے پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ کو فارغ کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے گورننگ بورڈ کو 2 نام دیں گے اوربورڈ دونوں ناموں سے ایک نام تجویز کرے گا۔

خیال رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ 13 ستمبر 2021 کو پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ عمران خان حکومت کی تبدیلی کے بعد رمیز راجہ کے مستقبل پر بھی سوالات کھڑے تھے اور انہوں نے گزشتہ دنوں عہدے سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبریں :